اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: عید میلاد النبیؐ کے موقع پر جلسے کا اہتمام - A meeting was organized by Qadri Welfare Relief Society

عید میلاد النبیؐ کے موقع پر قادری ویلفیئر ریلیف سوسائٹی کی جانب سے جےپور میں ایک جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔

جے پور: عید میلاد النبیؐ کے موقع پر جلسے کا اہتمام
عید میلاد النبی کے موقع پر جلسے کا اہتمام

By

Published : Oct 15, 2021, 9:50 AM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے چار دروازے علاقے میں عید میلاد النبیؐ کے موقع پر قادری ویلفیئر ریلیف سوسائٹی کی جانب سے ایک جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے آئے مفتی شعیب اجہری نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی سال کے تیسرے ماہ کی بارہ تاریخ پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں تشریف لائے، اور انہوں نے ہمیشہ اپنی زندگی میں امن و امان کا پیغام دیا۔

ویڈیو

انہوں نے مزید کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں ہمیشہ ہی سچ بولا کبھی بھی جھوٹ نہیں بولا اس لئے ہم لوگوں کو چاہیے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں جو باتیں تھی ان تمام باتوں کو اپنی زندگی میں اتاریں، پروگرام کا آغاز قرآن کی تلاوت کے ساتھ ہوا اور آخر میں صلوۃ وسلام پڑھا گیا۔

اس دوران قادری ویلفیئر رلیف سوسائٹی کے کارکنان انتظامات کو بہترین بناتے ہوئے نظر آئے، وہی پروگرام کے آخر میں شیرنی بھی تقسیم کی گئی، اس دوران اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھنے والے عہدے داران، عوام اور دیگر لوگ موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details