راجستھان میں سرحدی علاقوں میں کورونا کی دوسری لہر کی سنگین صورتحال کے پیش نظر مقامی ضلع انتظامیہ نے فوج اور سرحدی فورس (بی ایس ایف) کی مدد لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرحدی ضلع باڑمیر میں فوج نے پالیٹیکل کالج میں 100 بیڈ اور ایک کووڈ اسپتال تیار کر کے انتظامیہ کو دستیاب کرایا ہے۔
فوج کے ڈاکٹروں کی خدمات بھی ضلع انتظامیہ کو دستیاب کرائی جا رہی ہیں۔ جیسلمیر ضلع انتظامیہ نےبھی فوج اور بی ایس ایف کے افسران سے رابطہ کر کے ضرورت پڑنے پر مدد کرنے سے متعلق درخواست کی ہے۔