آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے Indian Army Chief Gen MM Naravane نے آج راجستھان Rajasthan کے جیسلمیر میں فوجی مشق 'دکشن شکتی' Military Exercise Dakshin Shakti کے دوران فوج کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
فوج کی سدرن کمانڈ کے زیر اہتمام اس مشق میں بھارتی فوج، بھارتی بحریہ، بھارتی فضائیہ گزشتہ ایک ہفتے سے جنگی اور آپریشنل ماحول میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اس مشق میں بھارتی کوسٹ گارڈ، بارڈر سیکورٹی فورس اور گجرات اسٹیٹس سیکورٹی اپیریٹش سمیت گجرات اسٹیٹ پولیس، میرین پولیس نے بھی حصہ لیا ۔
مشق میں جدید ترین ہتھیاروں سے لیس دیسی جدید ہیلی کاپٹر اور ڈرون بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ فوج کی انٹیلی جنس، سرویلنس اور ریکی سسٹم کا بھی تجربہ کیا گیا۔اس دوران بھارتی فوج کے جوانوں نے ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کی مشق کی۔