واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کروائی۔ مشتبہ بدمعاشوں کو گرفتار کرنے کے لیے کافی دیر تک پولیس بھاگ دوڑ کرتی رہی تاہم ناکام رہی۔
بدمعاشوں نے پستول کی نوک پر ڈھائی لاکھ کا سونا لوٹا - راجستھان کی خبریں
راجستھان کے ضلع شری گنگا نگر کے سورت گڑھ صدر تھانہ حلقے میں سردار گڑھ گاؤں کے پاس دو بدمعاشوں نے پستول دکھا کر ایک جویلر سے تقریباً ڈھائی لاکھ کا سونا لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق سورت گڑھ کے وارڈ نمبر 45 کے باشندے انل سونی کی سردار گڑھ میں کے جی این جویلرس کے نام سے سونے چاندی کے زیورات کی دوکان ہے۔ وہ گذشتہ شام کو دکان بند کرکے اسکوٹی سے سورت گڑھ گھر جا رہا تھا۔ سردار گڑھ-نیشنل ہائی وے کے 62 لنک روڈ پر نرسری کے پاس پہنچا، اچانک دو بدمعاشوں نے پستول سے دھمکا کر انل سے اسکوٹی کی ڈگی کھلوائی۔ ڈگی میں رکھی چھوٹی سی تھیلی کو انہوں نے اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس تھیلی میں سونے کی بالیاں اور کوکے تھے، جن کا وزن تقریباً 50 گرام تھا۔ دونوں بدمعاش تھیلی لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ انل کی جانب سے دی گئی رپورٹ کی بنیاد پر دیر رات کو دو بدمعاشوں کے خلاف لوٹ کا معاملہ درج کر لیا۔