جے پور: راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کی 17 بلاک کانگریس کمیٹی کے صدور کا تقرر کیا گیا ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے ضلع اجمیر کے چھ بلاکس، ضلع جے پور میں پانچ، ضلع سری گنگا نگر میں دو، جودھپور، الور، جھنجھنو اور پالی اضلاع میں ایک بلاک میں صدر کا تقرر کیا ہے۔ جے پور ضلع کے امیر بلاک میں رادھے شیام مینا، رام پورہ ڈبری بلاک میں بابولال بنکر، چومو اسمبلی حلقہ کے چومو ویسٹ بلاک میں گریراج دیوندا، ہوامحل بلاک میں ارون شرما اور جلمحل بلاک میں جاوید سیٹھی کو بلاک صدر مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح اجمیر میں واحد محمد، اجمیر نارتھ-اے بلاک میں شیلیندر اگروال، اجمیر نارتھ-بی میں نرمل بروال، اجمیر ساؤتھ-بی میں پون اوڈ، پشکر میں سنجے جوشی اور روپن گڑھ میں جیون رام بھاکر بلاک صدر تعینات کیا گیا ہے۔ضلع الور کے منڈاور میں اکھلیش کوشک، ضلع سری گنگا نگر کے گنگا نگر قصبے میں سریندر سوامی اور گنگا نگر دیہی علاقے میں سچن شراڈ کو بلاک صدر مقرر کیا گیا ہے۔ گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے تمام نو منتخب عہدیداروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا، 'مجھے پورا یقین ہے کہ آپ سبھی اپنی ذمہ داری کو پوری لگن اور محنت کے ساتھ ادا کرکے تنظیم کو مزید مضبوط بنائيں گے۔' اس کے علاوہ گزشتہ 30 مارچ کو کانگریس نے اتراکھنڈ کے مختلف اضلاع اور شہروں میں 26 نئے صدور کی تقرری کی ہے اور سبھی سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں فوری طور پر انجام دیں۔