اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: عیدالاضحیٰ کے موقع پر صاف صفائی کا خیال رکھنے کی اپیل

عید الاضحیٰ 21 جولائی منائی جائے گی۔ اس موقع پر قربانی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ایسے میں علما کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر صاف صفائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے قربانی کا اہتمام کرنے کی اپیل کی ہے۔

muslim cleric appeal for eid ul adha qurbani in jaipur
عیدالضحیٰ کی قربانی کے سلسلے میں علماء کی اپیل

By

Published : Jul 16, 2021, 4:36 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے تمام تہواروں پر اجتماعیت سے پرہیز کیا جاتا ہے۔ رواں برس بھی کورونا وائرس کی وجہ سے راجستھان میں عید الضحیٰ کی نماز اجتماعی طور پر ادا نہیں کی جا سکے گی۔

دیکھیں ویڈیو

ایسے میں تہواروں کے موقع پر مذہبی رہنما بھی عوام سے احتیاطی طور پر تہوار کو منانے کی اپیل کر رہے ہیں۔

عیدالضحیٰ کی قربانی کے سلسلے میں درگاہ بڑے پیر صاحب ناگور کے سجادہ نشین سید صداقت علی جیلانی نے اپیل کی ہے کہ راستوں اور کھلی جگہوں پر قربانی نہیں کریں بلکہ اپنے خود کی جگہوں پر قربانی کا اہتمام کریں۔ قربانی کے جونوروں کے خون نالیوں میں ڈالنے سے اجتناب کریں، بلکہ اس کو دفن کریں۔

انہوں نے کہا کہ جانوروں کے جسم کا وہ حصہ جس کو بھی کھایا نہیں جاتا اس کو بھی باہر نہیں پھینکے بلکہ دفن کریں۔

سید صداقت علی گیلانی نے مزید کہا کہ جن جانوروں پر قانونی طور پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ان جانوروں کی قربانی نہیں کریں۔

عیدالضحیٰ کی قربانی کے سلسلے میں اپیل

انہوں نے کہا کی صاف صفائی کا خاص طور پر خیال رکھا جائے تاکہ آپ لوگوں کی وجہ سے کسی کو کوئی تکلیف نہی ہو۔ خاص طور پر قربانی کا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر نہیں ڈالیں۔

مزید پڑھیں:

میرٹھ: عید گاہ میں نماز ادا کرنے کا مطالبہ

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے راجستھان حکومت کی جانب سے بڑے بڑے تہواروں پر پوری طرح سے پابندی لگائی گئی ہے اور تہواروں کو گھروں میں ہی منانے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details