اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: شب برات پرامن طریقے سے منانے کی اپیل

راجستھان میں ہولی اور شب برات کے حوالے سے ایک طرف جہاں پولیس انتظامیہ مستعد ہے وہیں، دوسری طرف مذہبی رہنما بھی عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ شب برات پرامن طریقے سے منائیں۔

جے پور: شب برات پرامن طریقے سے منانے کی اپیل
جے پور: شب برات پرامن طریقے سے منانے کی اپیل

By

Published : Mar 27, 2021, 5:56 PM IST

راجستھان میں کورونا کی وبا کے پیش نظر علمائے کرام کی جانب سے یہ اپیل کی جا رہی ہے کہ کسی طرح کی بھیڑ مساجد میں جمع نہ کریں۔

جے پور: شب برات پرامن طریقے سے منانے کی اپیل

جودھ پور ضلع میں واقع دارالعلوم اسحاقیہ کے مفتی شیر محمد خان رضوی نے اپیل کی ہے کہ شب برات کا مقدس تہوار اپنے گھروں میں ہی منائیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں کورونا وبا سے کافی لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ اس لیے ہم لوگوں کو چاہیے کہ کسی بھی جگہ پر بھیڑ جمع نہ کریں۔

جے پور: شب برات پرامن طریقے سے منانے کی اپیل

انہوں نے شب برات کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مساجد کے ساتھ ساتھ قبرستانوں میں بھی کسی طرح کی بھیڑ جمع نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:بریلی: نو محلہ مسجد، جنگ آزادی کی ایک عظیم یادگار

واضح رہے کہ راجستھان کے مختلف مقامات پر 28 مارچ کو شب برات منائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details