بھارتی ریاست راجستھان میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن جاری ہے، ایسے میں یہاں پر پولیس کے جوان گلی محلوں میں تیعنات کیے گئے ہیں، جہاں پر کورونا وائرس کے مثبت مریض پائے گئے ہیں وہاں پر پولیس کے جوانوں اور میڈیکل اسٹاف کی ٹیم پر حملے بھی ہو رہے ہیں۔
راجستھان کی مسلم تنظیمیں عوام سے اپیل کرتی نظر آرہی ہے، ان معاملوں کے بعد آج راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے پریس بیان جاری کیا گیا، اس پریس بیان میں راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کا کہنا ہے کہ 'ہماری سوسائٹی ان تمام لوگوں سے یقین کرتی ہے جو لوگ میڈیکل استاد کی ٹیم اور پولیس کے جوانوں پر حملہ کر رہے ہیں یہ وہ ایسا نہ کرے اور ان کی تعاون کرے۔ یہ لوگ ہمارے فائدے کے لیے ہیں آج سڑکوں پر اترے ہوئے ہیں اور اپنے گھروں سے دور ہیں۔