اردو

urdu

ETV Bharat / state

' اے پی جے عبدالکلام کی خدمات سے بچہ بچہ واقف' - کلام صاحب کی سالگرہ

مشہور 'میزائل مین' سابق بھارتی صدر اور ممتاز سائنسداں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی آج 89 ویں سالگرہ کے موقع پر اجمیر شریف میں لوگوں نے انہیں منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

APJ Abdul Kalam's birthday was celebrated in Ajmer
اجمیر میں اے پی جے عبدالکلام کی سالگرہ منائی گئی

By

Published : Oct 15, 2020, 7:33 PM IST

راجستھان کے اجمیر شریف میں واقع معروف درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی بارگاہ میں عقیدت مندوں نے چادر پیش کر اے پی جے عبدالکلام کو خراج عقیدت پیش کیا اور دعائیں مانگی۔

اجمیر میں اے پی جے عبدالکلام کی سالگرہ منائی گئی

اجمیر درگاہ کے خادم سید فخر کاظمی چشتی کا کہنا ہے کہ اس ملک کے ہر ایک بچے کو میزائل مین کی زندگی پر عمل کرتے ہوئے ان کے نقش قدم پر چلنا چاہیے۔

اجمیر میں ان کی سالگرہ کے دن کو پیار محبت اور اخلاق کے طور پر منانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس موقع پر تمام مذاہب کے نمائندوں نے ایک ساتھ مل کر کلام صاحب کا جشن یوم پیدائش منایا۔

کلام صاحب کی سالگرہ کے موقع پر خصوصاً کورونا وائرس کے خاتمے کی دعا خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں کی گئی۔

مزید پڑھیں: 'خواب وہ نہیں ہیں جو آپ نیند میں دیکھیں'

اس موقع پر درگاہ کے نظام گیٹ پر ریاض احمد منصوری، دلیپ سنگھ راٹھوڑ، رستم علی گھوسی، سید علیم الدین چشتی، صبا خان نے وطن پرستی کے نعرے بلند کئے اور ملک سے کورونا وائرس کے خاتمے کی دعا مانگی۔

واضح رہے کہ بھارت کے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی پیدائش تملناڈو کے شہر رامیشورم میں 15 اکتوبر 1931 کو ہوئی تھی۔ ان کی وفات 27 جولائی 2015 کو شیلانگ میں ایک خطاب کے وقت حرکت قلب رک جانے کے سبب ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details