راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ٹیچر اہلیت امتحان (آر ای ای ٹی)میں گڑبڑی کرنے والے کسی بھی شخص کو بھی بخشا نہیں جائے گا، لیکن ایک دو امتحان سینٹر پر گڑبڑی کے تعلق سے پورا امتحان پھر سے کرانے کی بات مناسب نہیں ہے۔
گہلوت نے پیر کے روز ریٹ کے امتحان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اگر ریٹ کے امتحان کے دوران کہیں گڑبڑی کی بات سامنے آتی ہے اورحقیقت پولیس کی خصوصی ٹیم ( ایس اوجی) کو بتائی جاتی ہے تو وعدہ ہے کہ کسی بھی غلط کرنے والے کو بخشا نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی سینٹر پر پیپر آوٹ کی بات سامنے آتی ہے تو اس پر دوبارہ امتحان کرایاجائے گا لیکن پھر سے امتحان کراکر لاکھوں بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ نہیں کیا جاسکتا۔