اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا سے ہونے والی اموات کی تدفین کو انجام دے رہے ہیں انور شاہ

بھارتی ریاست راجستھان میں عالمی وباء کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے، یہاں پر روزانہ ایک یا دو لوگوں کی کورونا سے موت ہورہی ہے۔ لیکن حکومتی ایڈوائزری کے مطابق ان کی آخری رسومات کو ان کے گھر والے مکمل نہیں کرسکتے۔ جے پور میں انور شاہ کورونا سے ہونے والی اموات کی آخری رسومات ادا کر رہے ہیں۔

anwar shah
انور شاہ

By

Published : Aug 18, 2020, 3:30 PM IST

انور شاہ نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے درمیان بتایا کہ، 'ممبئی میں ہوئے ایک واقعے کے دوران انہوں نے یہ عہد کیا کہ جے پور میں کوئی آخری رسومات مکمل کرے یا نہ کرے، میں ضرور ان کی آخری رسومات ادا کراؤں گا اور تب سے ہی میں اس کام میں لگ گیا۔

دیکھیں ویڈیو

ماشاءاللہ مجھے کافی زیادہ خوشی ہے کی میں نے اکیلے ہی یہ کام شروع کیا تھا اور اب 21 لوگوں کی ٹیم میرے ساتھ میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہوئی ہے۔'

انور شاہ نے بتایا کہ، ' کورونا وباء سے ہلاک ہونے والے پہلے شخص کا جنازہ پانچ اپریل کو دفنایا گیا تھا، اس کے بعد ایک کے بعد ایک جنازے قبرستان میں دفنانے کا کام مسلسل جاری ہے۔'

انور شاہ نے بتایا کہ، 'کورونا وباء سے ہلاک ہونے والے 122 لوگوں کو گھاٹ گیٹ میں واقع قبرستان میں دفنایا جا چکا ہے، اور شاشتری نگر علاقہ میں واقع قبرستان میں گذشتہ پیر کے روز تک 34 افراد کی تدفین کی جا چکی ہے۔'

انور شاہ نے بتایا کہ، 'جس طرح سے راجستھان پولیس ہم لوگوں کا تعاون کر رہی ہے، وہ عمدہ ترین ہے۔'

مزید پڑھیں:

راجستھان: کورونا کے 700 نئے کیسز، مزید دس اموات

انہوں نے کہا کہ، 'پورے بھارت میں راجستھان پولیس کافی زیادہ بہتر خدمات انجام دے رہی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details