اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: کانگریس اراکین اسمبلی کی دوسری میٹنگ آج

ریاست راجستھان میں جاری سیاسی ہنگامہ آرائی کے دوران آج کانگریس اراکین اسمبلی کی دوسری میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ جس میں اس تنازع کے حل ہونے کا امکان ہے۔

congress meeting
congress meeting

By

Published : Jul 14, 2020, 6:46 AM IST

راجستھان میں گزشتہ کئی روز سے جاری سیاسی اتھل پتھل کے دوران آج ایک بار پھر سے کانگریس اراکین کی میٹنگ طلب کی گئی ہے جس میں ریاست کے نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ کو بھی بُلایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کل ہونے والی میٹنگ کے لیے کانگریس نے تمام ارکان اسمبلی کے لیے وہپ جاری کیا تھا اس کے باوجود سچن پائلٹ نے میٹنگ میں شرکت نہیں کی تھی۔

اس دوران اس طرح کی خبریں بھی گشت کر رہی ہیں کہ پائلٹ نے آج بھی میٹنگ میں شریک ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

گزشتہ روز میٹنگ کے بعد کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سرجے والا نے میڈیا سے کہا تھا کہ منگل کو (آج) بھی صبح 10 بجے اراکین اسمبلی کی میٹنگ طلب کی گئی ہے جس میں تمام ارکان اسمبلی کو بلایا گیا ہے اور خصوصاً سچن پائلٹ سمیت ان کے حامی اراکین سے بھی اس میٹنگ میں شریک ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی میٹنگ کے لیے کانگریس کے سبھی اراکین اسمبلی کو وہپ جاری کئے جانے کے بعد بھی سچن پائلٹ اور ان کے ساتھیوں نے شرکت نہیں کی تھی جس سے کانگریس کے خیمے میں مزید ہلچل پیدا ہوگئی ہے اور لوگ وہپ کی خلاف ورزی کرنے پر سچن پائلٹ اور ان کے حامیوں کے خلاف کاروئی کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details