اجمیر:ریاست راجستھان کے اجمیر شریف میں واقع بلند پہاری کی چوٹی پر حضرت شیخ عبد القادر جیلانیؓ کے عرس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر عرس کی رسم اور تقریبات بڑے پیر صاحب کا چلہ کے متولی سید افسر علی کی صدارت میں پوری کی گئیں۔ بڑے پیر صاحب کے عرس مبارک کے موقعے پر اجمیر کی اس بلند پہاڑی پر صوبے بھر سے عقیدت مندوں کا پہنچنا جاری رہا۔ شاہی محفل کے ساتھ عرس مبارک کی کل کی رسم ادا کی گئی۔
سالانہ عرس مبارک کے اس موقعے پر مقامی افراد اور زائرین کی جانب سے جگہ جگہ لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ کی نیاز پیش کی گئی۔ اجمیر کی بڑے پیر کی پہاڑی پر واقع حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ کے نام سے مشہور بڑا پیر کے چلا شریف پر بزرگوں بچوں اور خواتین نے حاضری دی جہاں انہوں نے اپنی اپنی جانب سے عقیدت کی چادر اور پھول پیش کیے۔