اردو

urdu

ETV Bharat / state

Free Eye Checkup Camp In Ajmer اجمیر میں فری آئی چیک اپ کیمپ کا انعقاد - مفت آنکھوں کی جانچ کیمپ

اجمیر شریف میں واقع درگاہ خدام خواجہ انجمن سید زادگان کی جانب سے فری آئی چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا دو سو لوگوں نے شرکت کی اور اپنی اپنی آنکھوں کی مفت جانچ کرائی۔

اجمیر میں فری آئی چیک اپ کیمپ کا انعقاد
اجمیر میں فری آئی چیک اپ کیمپ کا انعقاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 3:53 PM IST

اجمیر میں فری آئی چیک اپ کیمپ کا انعقاد

اجمیر:فری آئی چیک اپ کیمپ میں بچوں اور بزرگوں سمیت خواتین نے بھی اپنی آنکھوں کی جانچ کروائی۔ اس کیمپ کا فائدہ اٹھانے والے لوگوں نے انجمن سید زادگان کے اس نیک عمل کی خوب تعریف کی۔ کیمپ میں صبح نو بجے سے دوپہر تک مریضوں کا آنے کا سلسلہ جاری رہا۔اس کیمپ میں انجمن کے ممبران حاجی سید عمران چشتی, سید اسلم حسین چشتی, سید شارب سنجری, سید التمش حسین سنجری, سید غفار کاظمی سمیت دیگر خدام خواجہ بھی موجود رہے۔

ڈاکٹڑوں کے مطابق موجودہ دور میں موبائل کے زیادہ استعمال کی وجہ سے زیادہ تر لوگ آنکھوں کی کمزوری اور دماغی مرض کا شکار ہو رہے ہیں, ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق بچوں کو موبائل سے دور رکھیں اور ان کی صحت کو محفوظ کرے۔

اجمیر میں منعقدہ فری آئی کیمپ کے منتظمین نے کہاکہ ہمارا مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔اسی جذبے کے تحت ہم نے کیمپ کا انعقاد کیا۔اس کیمپ میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔خاص طور پر خواتین کی تعداد قابل ذکر ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ مستقبل میں بھی اس کے طرح کے پروگرام کے انعقاد کا سلسلہ جا ری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Urs Shareef خواجہ غریب نوازؒ کے دو مریدین کا عرس

ان کا مزید کہنا ہے کہ س کیمپ میں تقریبا دو سو لوگوں نے شرکت کی اور اپنی اپنی آنکھوں کی مفت جانچ کرائی۔مریضوں کے درمیان دوا بھی تقسیم کی گئی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details