اردو

urdu

ETV Bharat / state

Financial Help To Turkey And Syria From Ajmer انجمن سید زادگان کی جانب سے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے 36 لاکھ کی مدد - ترکی وشام زلزلہ متاثرین کی مدد کو 36 لاکھ کی مدد

خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ اجمیر شریف سے خادموں کی انجمن سید زادگان کی جانب سے ترکی اورشام میں زلزلہ متاثرین کے لیے 36 لاکھ روپے کی مدد دونوں ملکوں کو بھیجی جا رہی ہے۔ اس موقعے پر خواجہ صاحب کی درگاہ میں زلزلہ متاثرین کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔ Financial Help To Turkey And Syria From ajmer Sharif

انجمن سید زادگان کی جانب سے ترکی اور سیریا زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے 36 لاکھ  کی مدد
انجمن سید زادگان کی جانب سے ترکی اور سیریا زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے 36 لاکھ کی مدد

By

Published : Mar 16, 2023, 1:57 PM IST

انجمن سید زادگان کی جانب سے ترکی اور سیریا زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے 36 لاکھ کی مدد

اجمیر: راجستھان کے ضلع اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ سے خادموں کی انجمن سید زادگان کی جانب سے ترکی اورشام میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے 36 لاکھ روپے کی مدد دونوں ملکوں کو بھیجی جا رہی ہے۔ اس موقع پر خواجہ صاحب کی درگاہ میں زلزلہ متاثرین کےلئے خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔

کی ترکی اور شام میں زلزلے میں جا بحق ہوئے لوگوں کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد سے جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ دونوں ملک کی سلامتی کے لئے بھی دعائیں کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجمیر شریف درگاہ سے 36 لاکھ روپے کی مدد بھی بھیجی جا رہی ہے ,جس میں ترکی کے متاثرین کے لئے 25 لاکھ روپے اور شام میں زلزلے سے متاثرین کے لئے 11 لاکھ روپے بطور امداد شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Ramzan 2023 Time Table انجمن سید زادگان کی جانب سے رمضان کا پروگرام جاری
درگاہ کے خادموں کی انجمن سید زادگان کے صدر سید غلام کبریا چشتی اور سیکرٹری سید سرور چشتی نے میڈیا کو بتایا کی ملک اور بیرون مسلم ممالک میں جب بھی کوئی مصیبت آئی ہے تو اجمیر درگاہ سے ان کو مدد ضرور بھیجی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کی ترکی اور شام زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے امداد بھیجی جا رہی ہے۔ انجمن سید زادگان کے وائس چیئرمین سید حسن ہاشمی کے مطابق حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے دربار تمام مذاہب کیلئے توجہ کا مرکز ہے ۔عقیدت و خلوص کے ساتھ تمام مذاہب کے زائرین حاضری دینے کے لئے یہاں آتے ہیں۔ملک میں جب کبھی کوئی مصیبت آئی ہے تو اجمیر شریف درگاہ سے اس کے حق میں دعا خیر کی جاتی رہی ہے اور جو مدد بن سکی ہے کی جاتی رہی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details