اردو

urdu

ETV Bharat / state

Langar At Ajmer Sharif اجمیر شریف میں ماہانہ چھٹی شریف کی فاتحہ 22 ستمبر - اسلامک ماہ ربیع الاول کا چاند دکھائی

عالمی مشہور صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمت اللہ علیہ کی ماہانہ چھٹی شریف کی فاتحہ 22 ستمبر کو ہوگی.اس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔

اجمیر شریف میں ماہانہ چھٹی شریف کی فاتحہ 22 ستمبر
اجمیر شریف میں ماہانہ چھٹی شریف کی فاتحہ 22 ستمبر

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2023, 2:55 PM IST

اجمیر شریف میں ماہانہ چھٹی شریف کی فاتحہ 22 ستمبر

اجمیر:اسلامک ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی اجمیر شریف درگاہ میں حضرت خواجہ صاحب کی ماہانہ چھٹی 22 ستمبر 2023 کو منائے جانے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ اجمیر درگاہ خدام خواجہ کی انجمن سید زادگان کی جانب سے چھٹی شریف کے موقع پر تمام زائرین کے لیے خصوصی طور پر لنگر کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔اس سلسلے میں انجمن سید زادگان کے ممبر حاجی سید عمران چشتی نے تفصیلی معلومات فراہم کراتے ہوئے بتایا کہ ائندہ 22 ستمبر 2023 کو صبح نو بجے حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی ماہانہ چھٹی شریف کی فاتحہ ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ فاتحہ اور لنگر کا اہتمام انجمن کی جانب سے کیا جائے گا , 22 ستمبر کو صبح نو بجے درگاہ کے احاطہ نور اعتراف میں چشتیہ سلسلے کا شجرہ پڑھا جائے گا اور تمام حاضرین کے لیے خصوصی طور پر دعا خیر کی جائے گی۔ ایسے میں انجمن سید زادگان کی جانب سے تمام زائرین کے لیے خصوصی طور پر درگاہ کے بلند دروازے کے قریب چھوٹی دیکھ کے پاس لنگر کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے-

یہ بھی پڑھیں:Karnataka Deputy CM کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضردی

واضح رہے کہ ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی اجمیر شریف درگاہ میں ماہانہ چھٹی منانے کا اعلان کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details