اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیما حیدر جیسا ایک اور معاملہ، نصراللہ سے ملنے بھارت کی انجو پاکستان پہنچ گئی

پاکستانی سیما حیدر کی طرح ہی ایک بھارتی خاتون انجو بھی اپنے سوشل میڈیا دوست سے ملنے کے لیے پاکستان پہنچ گئیں۔ مدھیہ پردیش کی رہنے والی انجو کی شادی اترپردیش کے اروند سے سال 2007 میں ہوئی تھی۔ ان دنوں وہ اپنے شوہر کے ساتھ راجستھان کے الور ضلع میں رہائش پذیر تھی۔ Indian Woman Crosses Border for Pakistani Lover

Indian Woman Crosses Border for Pakistani Lover
Indian Woman Crosses Border for Pakistani Lover

By

Published : Jul 24, 2023, 9:57 AM IST

Updated : Jul 24, 2023, 11:13 AM IST

انجو کے شوہر کا بیان

بھیواڑی:پاکستانی خاتون سیما حیدر اپنے بچوں کے ساتھ اپنے عاشق کے ساتھ رہنے کے لیے بھاگ کر بھارت کے نوئیڈا پہنچ گئی تو وہیں راجستھان کی رہنے والی ایک بھارتی لڑکی اپنے مسلم عاشق سے ملنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ بھیواڑی کی رہائشی انجو کے پاکستان پہنچنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم انجو کے شوہر کے پاس پہنچی اور اس سے پوچھ گچھ کی۔ انجو کے شوہر نے بتایا کہ وہ گھومنے کے لیے جے پور گئی تھی۔ اس کے بعد وہ کہاں گئی؟ اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ انجو سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کے لاہور میں رہنے والے ایک نوجوان کی محبت کرتی تھی اور وہ اس سے ملنے پاکستان گئی ہے۔ لیکن وہ پاکستان کیسے پہنچی؟ اس کی جانکاری نہیں مل سکی۔

راجستھان میں بھیواڑی کی ٹیرا ایڈلٹ سوسائٹی میں رہنے والے اروند دراصل اتر پردیش کا رہنے والا ہے۔ 2007 سے وہ بھیواڑی میں رہتا ہے۔ اروند نے بتایا کہ وہ ڈیٹا انٹری کا کام کرتا ہے اور اس کی بیوی انجو ہونڈا کمپنی میں کام کرتی ہے۔ منجو پہلے ہندو تھی، لیکن بعد میں اس نے عیسائیت اختیار کر لی۔ اروند اور انجو کی دو بیٹیاں ہیں۔ اروند نے بتایا کہ وہ تین دن پہلے سیر کے لیے باہر گئی تھی۔ اس نے کہا کہ وہ اپنے ایک دوست سے ملنے جے پور جا رہی ہیں۔ اس کے بعد اب ان کے بارے میں خبر مل رہی ہے کہ وہ پاکستان کے شہر لاہور میں ہے۔ اروند نے کہا کہ وہ واپس آئے گی۔ انجو سے رابطہ کرنے اور اسے واپس بلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پاکستان سے خط موصول ہوا ہے۔ وہ لاہور، خیبر پختون علاقے کے رہنے والے نصراللہ نام کے نوجوان کے پاس گئی ہے۔ اس سلسلے میں منجو سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس افسران معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔ پولیس افسران کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا درست نہیں ہوگا، کیونکہ ابھی تک کسی بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

'انجو نصراللہ سے ملنے پاکستان پہنچ گئی'

نصر اللہ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر کا رہائشی ہے۔ انجو اور نصراللہ کی فیس بک پر دوستی ہوئی اور پھر دونوں سوشل میڈیا پر گھنٹوں باتیں کرنے لگے۔ اس کے بعد انجو نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے عاشق نصراللہ سے ملنے پاکستان جائے گی۔

وزٹ ویزے پر پاکستان پہنچی انجو

انجو 21 جولائی کو وزٹ ویزے پر پاکستان پہنچی ہے۔ یہ اطلاع ان کے پاسپورٹ کے اندراج سے ملی ہے۔ انجو کا وزٹ ویزہ بھی ابھی ختم نہیں ہوا۔ نصراللہ ضلع دیر میں بطور استاد کام کرتے تھے، لیکن ان دنوں وہ میڈیکل ریپرزنٹیٹو کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وہیں پاکستانی سکیورٹی ایجنسیاں انجو کے حوالے سے الرٹ دکھائی دے رہی ہیں۔ انجو سے پاکستان میں بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ یہاں کیوں آئی ہیں۔ اس کے جواب میں انجو نے کہا ہے کہ وہ یہاں نصراللہ سے ملنے آئی ہیں۔

سوشل میڈیا رابطے کا ذریعہ بنا

سیما حیدر کے معاملے میں، اس کی ملاقات PUBG گیم کے ذریعے گریٹر نوئیڈا میں رہنے والے سچن سے ہوئی۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان بات چیت اور پھر محبت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اس طرح بھیواڑی میں رہنے والی انجو کی بھی ملاقات پاکستان میں رہنے والے نصراللہ سے سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی اور دونوں میں محبت ہو گئی۔

Last Updated : Jul 24, 2023, 11:13 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details