ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں البرٹ ہال کے سامنے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مہم زور پکڑتی جا رہی ہے۔ عوام روزانہ سی اے اے کے خلاف کینڈل مارچ نکال رہے ہیں۔
جے پور میں سی اے اے کے خلاف کینڈل مارچ ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، تو وہیں ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں بھی ایک نئی مہم کی شروعات ہو چکی ہے۔
جے پور کا دل کہے جانے والے البرٹ ہال کے سامنے روزانہ شام کو الگ الگ مذاہب کے لوگ جمع ہوتے ہیں اور کینڈل مارچ کا اہتمام کر سی اے اے کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔
بتا دیں کہ اس کینڈل مارچ کا اہتمام دو جنوری سے مسلسل جاری ہے اور عوام کا کہنا ہے کہ جب تک اس نئے قانون میں کسی طرح کی کوئی ترمیم نہیں کی جاتی ہے تب تک یہ اسی طریقے سے مسلسل جاری رہے گا۔
یہ احتجاجی مظاہرہ ملک بچاؤ مورچہ کے بینر تلے ہو رہا ہے۔ تنظیم کے ذمہ داروں کے مطابق جب تک اس کالے قانون کو دوبارہ سے صحیح نہیں کیا جائے گا تب تک یہ احتجاجی مظاہرہ مسلسل جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ اس احتجاجی مظاہرے میں شامل ہونے والے لوگ اپنے ساتھ میں بھارت کا پرچم لے کر بھی پہنچ رہے ہیں۔
احتجاج کر رہے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ اتنی مخالفت ہونے کے باوجود وزیر داخلہ امت شاہ وہ کہتے ہیں کہ میں ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
مظاہرین نے کہا کہ اب پورے ملک کی ہندو مسلم سمیت سبھی مذاہب کے لوگ مرکزی حکومت کے ارادے اور منصوبے جان چکے ہیں اس لیے آپ کو اس قانون کو واپس لینا ہی ہوگا۔