اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: غیر مسلم شخص نے مسلم لڑکی کی شادی کروائی - شادی پر کورونا وائرس کا اثر

گلابی شہر کے نام سے مشہور ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ہندو مسلم ایکتا کی مثال دیکھنے کو ملی جہاں غیر مسلم افراد نے مل کر ایک مسلم لڑکی کی دھوم دھام سے شادی کروائی۔

communal harmony
communal harmony

By

Published : Jul 20, 2020, 10:42 AM IST

جے پور میں ایک سماجی کارکن نے نیہا نامی مسلم لڑکی کی دھوم دھام سے شادی کروا کر قومی یکجہتی کی مثال پیش کی۔

جے پور میں ہندو مسلم ایکتا کی مثال

تفصیلات کے مطابق جے پور کے سماجی کارکن روی نیر نے سنہ 2008 میں ہوئے بم بلاسٹ میں ہلاک افراد کی بیٹیوں کی شادی کا بیڑا اٹھایا ہے اور اب تک 7 لڑکیوں کی شادی کروا چکے ہیں لیکن اس مرتبہ یہ شادی اس وجہ سے بھی اہمیت کی حامل ہے کیوں کہ جس لڑکی کی شادی ہوئی ہے وہ مسلم ہے جبکہ اس سے قبل روی نیر نے جن لڑکیوں کی شادی کروائی ہے وہ غیر مسلم تھیں۔

نیہا نامی لڑکی کی شادی بھی گزشتہ سات لڑکیوں کی شادی کی طرح دھوم دھام سے اور اسلامی طرز روایت سے انجام پذیر ہوئی۔

اس خاص شادی کے موقع پر ہندو، مسلم، سکھ عیسائی غرض کہ تمام مذہب و برادری کے لوگوں نے حصہ لیا نیہا انجم اور ان کے شوہر محسن کو دعائیں اور مبارکباد پیش کیں۔

اس شادی کی خاص بات یہ رہی کی اس میں بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر شتیش پونیا نے بھی شریک ہوئے اور نیہا کو دعاؤں سے نوازا۔

اس موقع پر شتیش پونیا نے کہا کہ 'اس شادی نے برادری کو قومی یکجہتی کا پیغام دیا ہے اور اس طرح کے پروگرا سے لوگوں میں محبت و اخوت بڑھے گی۔

نیہا انجم کے شوہر محسن نے بتایا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ اس شادی اس طرح سے ہوگی۔

وہیں دوسری جانب اس شادی پر کورونا وائرس کا اثر بھی دیکھنے کو ملا اور شادی کی تقریب میں حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details