اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈنگر پور: جھڑپ کے بعد حالات معمول پر لانے کی کوشش - شرپسندوں کے آتشزدگی اور توڑ پھوڑ کرنے کی وجہ سے سڑک کا نظام درہم برہم ہوگیا تھا

راجستھان کے ڈنگر پور میں گذشتہ چار دنوں میں شرپسندوں کے آتشزدگی اور توڑ پھوڑ کرنے کی وجہ سے سڑک کا نظام درہم برہم ہوگیا تھا، جسے صاف کرنا شروع کر دیا گیا، جبکہ آتش زنی اور توڑ پھوڑ کے دیگر مقامات اور جگہوں کو معمول پر لانے کی بھی کوششیں جاری ہیں۔

an attempt to normalize the situation after dungarpur violence in rajasthan
آتش زنی اور توڑ پھوڑ کے دیگر مقامات اور جگہوں کو معمول پر لانے کی بھی کوششیں جاری ہیں

By

Published : Sep 28, 2020, 5:28 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع ڈنگر پور میں اساتذہ کی بھرتی میں 1167 غیر محفوظ عہدوں کو درج فہرست ذات کے امیدواروں سے بھرنے کا مطالبہ کے سلسلے میں ‘عظیم اجتماع‘ کے خاتمے کے سبب قومی شاہراہ نمبر آٹھ کھل گیا ہے اور آج ہنگامے کے پانچویں روز حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

آتش زنی اور توڑ پھوڑ کے دیگر مقامات اور جگہوں کو معمول پر لانے کی بھی کوششیں جاری ہیں

تاہم، پولیس افسران راستے کی نگرانی کر رہے ہیں اور انہوں نے موقع پر پولیس فورس تعینات کر دی ہے۔ اس مطالبے کے سلسلے میں پرتشدد احتجاج کرنے والے افراد قبائلی نمائندوں کی کاوشوں کے بعد اتوار کی شام اپنی عظیم اجتماع ختم کر دیا اور قومی شاہراہ نمبر آٹھ سے پیچھے ہٹ گئے۔

گذشتہ چار دنوں میں شرپسندوں کے آتشزدگی اور توڑ پھوڑ کرنے کی وجہ سے سڑک کا نظام درہم برہم ہوگیا تھا، جسے صاف کرنا شروع کر دیا گیا اور ٹریفک کے لیے شروع کر دیا گیا تھا۔

جھڑپ کے بعد حالات معمول پر لانے کی کوشش

اس کی وجہ سے احمد آباد سے آنے اور جانے والی گاڑیاں چلنا شروع ہوگئیں۔ سڑک پر پرتشدد مظاہروں کے دوران جلی ہوئی گاڑیوں کو ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہیں، جبکہ ہوٹلوں اور آتش زنی اور توڑ پھوڑ کے دیگر مقامات اور جگہوں کو معمول پر لانے کی بھی کوششیں جاری ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details