اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: سیوریج پلانٹ میں گیس رساؤ سے افرا تفری کا ماحول

جے پور کے بھرم پور تھانہ علاقے کے شنکر نگر میں واقع سیوریج پلانٹ میں گزشتہ روز گیس رساؤ کا معاملہ پیش آیا جس کے بعد علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

By

Published : May 28, 2021, 10:21 AM IST

جے پور: سیوریج پلانٹ میں گیس رساؤ سے افرا تفری کا ماحول
جے پور: سیوریج پلانٹ میں گیس رساؤ سے افرا تفری کا ماحول

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے بھرم پور تھانہ علاقے کے شنکر نگر میں واقع سیوریج پلانٹ میں گزشتہ روز دیر شب گیس رساؤ کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

ویڈیو
مقامی لوگوں نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد جائے وقوع پر پہنچی پولیس کی ٹیم اور اعلیٰ افسران نے مقامی لوگوں سے علاقے کو خالی کروالیا، حالانکہ تقریباً 5 گھنٹہ کے بعد صبح سات بجے تک حالات پر قابو پالیا گیا، اس کے بعد پھر انتظامیہ کی جانب سے مقامی لوگوں کو اپنے علاقے میں لوٹنے کی اجازت دی گئی۔
جے پور: سیوریج پلانٹ میں گیس رساؤ سے افرا تفری کا ماحول

جانکاری کے مطابق جائے حادثے پر موجود نگر نگم کے دو ملازم گیس کی زد میں آنے سے بیہوش ہوگئے ہیں جن کا علاج ہسپتال میں جاری ہے۔

جے پور: سیوریج پلانٹ میں گیس رساؤ سے افرا تفری کا ماحول

وہیں علاقے کے رکن اسمبلی مہیش جوشی فون پر پولیس افسران سے معاملے کی پل پل کی اپڈیٹ لے رہے ہیں اور ضروری ہدایات بھی دے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details