اردو

urdu

ETV Bharat / state

مریض کے پیٹ سے 22 سینٹی میٹر کا اپینڈکس نکالا گیا - راجستھان کے بھلواڑہ میں مہاتما گاندھی ہسپتال میں جمعرات کو ایک انوکھی کامیابی حاصل کی

بھیلواڑہ کے مہاتما گاندھی ہسپتال میں ملک کے سب سے طویل اپینڈکس کا کامیاب آپریشن کیا گیا، جس میں مریض کے پیٹ سے 22 سینٹی میٹر کا اپینڈکس نکالا گیا ۔

مریض کے پیٹ سے 22 سینٹی میٹر کا اپینڈکس نکالا گیا
مریض کے پیٹ سے 22 سینٹی میٹر کا اپینڈکس نکالا گیا

By

Published : Feb 6, 2020, 7:49 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 10:48 AM IST


راجستھان کے بھلواڑہ میں مہاتما گاندھی ہسپتال میں جمعرات کو ایک انوکھی کامیابی حاصل کی گئی، اس ہسپتال میں ایک شخس کے پیٹ سے اپریشن کے ذریعے ملک کا سب سے طویل اپینڈکس نکالا گیا، جس کی لمبائی 22 سینٹی میٹر ہے۔

مریض کے پیٹ سے 22 سینٹی میٹر کا اپینڈکس نکالا گیا۔ویڈیو

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اپینڈکس عام طور پر 5 سینٹی میٹر تک ہی ہوتا ہے، لیکن یہ اپینڈکس 22 سینٹی میٹر کا تھا، جو ملک میں ابھی تک نکالے گئے اپینڈکس میں سب سے طویل ہے ڈاکٹروں نے کہا کہ اسے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے کی ہم لوگ کوشش کریں گے۔

مریض کے پیٹ سے 22 سینٹی میٹر کا اپینڈکس نکالا گیا

مہاتما گاندھی ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر سریش تیواری نے بتایا ہے کہ ضلع کے گورلا گاؤں کا رہائشی شیو پرتاپ پیٹ میں درد کی شکایت کے باعث ہسپتال میں داخل ہوا تھا جس کی جانچ کرانے کے بعد پتا چلا کہ اسے اپینڈکس ہے۔ جسے اپریشن کے ذریعے آج نکالا گیا ہے ۔

ڈاکٹر گپتا نے یہ بھی کہا کہ یہ اپینڈکس وجئے راجے سندھیا میڈیکل کالج ، بھلوارہ کو بھی بھیجا جائے گا ، تاکہ میڈیکل طلباء کو دکھایا جاسکے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 10:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details