اجمیر شریف درگاہ کمیٹی کے صدر کا انتخاب آج دہلی میں منعقد ہوا
آمین پٹھان کو چوتھی مرتبہ درگاہ کمیٹی کا صدر منتخب کیا گیا۔
اجمیر شریف درگاہ کمیٹی کے صدر کا انتخاب آج دہلی میں منعقد ہوا اسی طرح جےپور سے کمیٹی میں ممبران منور خان کو بھی نائب صدر کے عہدے پر منتخب کیا گیا ہے۔
عالمی شہرت یافتہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ کمیٹی میں نوممبر شامل ہوتے ہیں اور انہی میں سے ہر سال کمیٹی کا صدر چنا جاتا ہے۔
گزشتہ تین برس سے مسلسل درگاہ کمیٹی کے صدر عہدے پر امین پٹھان قائم رہے, یہی وجہ ہے کہ درگاہ کمیٹی کے بقایا ترقیاتی کاموں کو مکمل کر زائرین کو راحت فراہم کرنے کی نیت سے آمین پٹھان کو چوتھی مرتبہ بھی کمیٹی کے انتخابات میں صدر عہدے پر منتخب کیا ہے۔
دہلی کے سنٹرل وقف کاؤنسل میٹنگ ہال میں درگاہ ترقیاتی کاموں کو عملی جامہ پہنانے کی لیے آج سے دو روزہ بیٹنگ جاری رہے گی۔
دہلی میں منعقدہ میٹنگ میں درگاہ کمیٹی کے ناظم اشفاق حسین اور تمام کمیٹی کے ممبران موجود رہیں گے۔
مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی سے ملاقات بھی کریں گے اور درگاہ کے فلاحی کاموں کی جانکاری دینگے, اس کے علاوہ آئندہ غریب نواز کے عرس اور سالانہ بجٹ پر بھی چرچا کریں گے۔