اردو

urdu

ETV Bharat / state

غیر معینہ مدت کے لیے ایمبولینس خدمات معطل - ایمبولینس ایمپلائز یونین

ریاست راجستھان میں انٹیگریٹڈ ایمبولینس سروس 108 اور 104 کا آپریشن مکمل طور پر بند ہوگیا ہے۔ ایمبولینس ایمپلائز یونین کے مطابق تیار کردہ نئے ٹینڈر میں ملازمین کے مفادات کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

راجستھان میں غیر معینہ مدت کے لیے ایمبولینس خدمات معطل

By

Published : Oct 31, 2019, 12:40 PM IST

ریاست بھر کے ایمبولینس کارکنان اپنے مختلف مطالبات کو لیکر آج سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر ہیں۔ جس کے بعد ریاست بھر میں انٹیگریٹڈ ایمبولینس سروس 108 اور 104 کا آپریشن مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ راجستھان ایمبولینس ایمپلائز یونین کے صدر وریندر سنگھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی حکومت کو ہڑتال کے بارے میں آگاہ کردیا تھا۔

راجستھان میں غیر معینہ مدت کے لیے ایمبولینس خدمات معطل

انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ مطالبات ہیں جس کو لیکر ہم نے یہ ہڑتال کی ہے۔ وریندر سنگھ نے مزید کہا کہ حکومت راجستھان کی جانب سے ایمبولینس سروس 108 اور 104 اور بیس ایمبولینس سروس کے آپریشن کیلئے تیار کردہ نئے ٹینڈر میں ملازمین کے مفادات کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ اور ایسی صورتحال میں اب ملازمین کی نوکریوں پر مصیبت آن پڑا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جو نیا ٹینڈر ہوا ہے اس میں کہیں بھی ایمبولینس ملازمین کے حق میں اور ان کی تنخواہوں سمیت دیگر مطالبات کا کہیں بھی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ملازمین میں غم و غصہ پایا جارہا ہے اور جب تک کہ ان کے سات نکاتی مطالبات پورے نہیں کیے جائیں گے تب تک ایمبولینس ملازمین ہڑتال پر رہیں گے۔ حالانکہ ، وریندر سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ اگر حکومت ان کے ساتھ بات چیت کرنے کی پیش کش کرتی ہے تو وہ حکومت کے افسران سے بات کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details