ریاست راجستھان کے الور میں رہنے والے تارکین وطن مزدوروں کی پریشانی کے پیش نظر ضلع کلکٹر اندریجیت سنگھ نے الور کے تمام سب ڈویژن افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ مہاجر مزدوروں کو نجی گاڑیوں سے جانے کی اجازت دیں۔ اس سے الور میں بسنے والے مزدوروں کو بڑی راحت ملے گی۔
دراصل ضلع میں 11 صنعتی علاقوں میں 12،000 سے زیادہ یونٹ ہیں۔ ان میں لاکھوں تارکین وطن مزدور کام کرتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے الور کے مختلف علاقوں میں ہزاروں مزدور اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ ان مزدوروں کو رہائش کے لئے گھر اور کھانا سمیت مختلف ضروریات کی چیزوں کے لئے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔