اردو

urdu

ETV Bharat / state

الور بی جے پی نائب صدر پرانی نوٹوں کے ساتھ گرفتار - ان کے پاس سے پرانے بند کرنسی نوٹ ضبط کئے

تفتیش کے دوران ملزمین نے بتایا کہ وہ ان نوٹوں کو موجودہ کرنسی سے بدلنے کے لئے خاٹیما تنک پور بنباسا آتے ہیں، کیوںکہ نیپال میں بھارتی کرنسی چلتی ہے۔

بی جے پی نائب صدر
بی جے پی نائب صدر

By

Published : Nov 5, 2020, 7:19 PM IST

ریاست رجستھان کے الور بی جے پی کے شمالی ضلع اکائی کے نائب صدر ششی یادو سمیت پانچ لوگوں کو اتراکھنڈ کے رودرپریاگ پولیس نے گرفتار کیا ہے، پولیس نے ان کے پاس سے پرانے بند نوٹ ضبط کئے۔

بی جے پی نائب صدر

اتراکھنڈ پولیس نے سترہ میل کی چوکی کے وسط کے قریب دو کار کو رو کر انکی تلاشی لی اس دوران اس کاروں سے بھارتی کرنسی کے 35 بنڈل برآمد ہوئے ، جنہیں نوٹ بندی کے بعد سے بند کردیا گیا تھا، ان بنڈلوں میں ایک ہزار روپے کے نوٹ بھی تھے جو بھارت میں بند تھے۔

اس کے علاوہ پولیس کو کار میں ایک اٹیچی بھی ملی۔ جس میں 1000 کے نوٹوں کے 32 بنڈل برآمد ہوئے۔ یہ نوٹ بھارت میں سنہ 2016 میں بند کردیئے گئے تھے۔ ایسی صورتحال میں اتنی بڑی مقدار میں اس طرح کے نوٹ ملنا بہت سارے سوالات اٹھاتے ہیں، پولیس کا شبہ نوٹوں کی اسمگلنگ کی طرف جارہا ہے۔

تفتیش کے دوران ملزمین نے بتایا کہ وہ ان نوٹوں کو موجودہ کرنسی سے بدلنے کے لئے خاٹیما تنک پور بنباسا آتے ہیں۔ نیپال میں بھارتی کرنسی چلتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لوگ رقم بدلے جانے کے نام پر موجودہ کرنسی کے ساتھ مفرور ہوگئے تھے۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details