شری گنگا نگر:بارڈر سکیورٹی فورسز نے پاکستانی سرحد سے بھارت میں دراندازی کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اسے کیسری سنگھ پور پولیس تھانہ علاقہ میں کوہلی پوسٹ سے گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد سکیورٹی ایجنسیاں الرٹ ہو گئی ہیں۔ Pakistani Infiltrator Arrested
گرفتار کیے گئے شخص سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ اس سے جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اسے کس نے بھیجا ہے؟ اور کس کے کہنے پر اس نے سرحد پار کیا تھا۔ Alleged Pakistani Infiltrator Arrested in Sriganganagar
اس سے قبل پاکستان سے گنگا نگر سرحد پر ہی رضوان اشرف گرفتار ہوا تھا۔ پوچھ گچھ میں اس نے بتایا تھا کہ وہ پاکستان کے پنجاب کے منڈی بہاؤالدین ضلع کا رہنے والا ہے اور وہ نوپور شرما کے قتل کے ارادے سے بھارت آیا تھا۔ رضوان 150 کلو میٹر الگ الگ راستوں سے ہوکر راجستھان کے شری گنگا نگر ضلع کی سرحد پار کرکے بھارت میں داخل ہوا تھا۔ Pakistani Infiltrator Arrested
رضوان لاہور سے بہاول نگر ہوتے ہوئے ضلع کی بھارت پاک سرحد کی کھکھاں چیک پوسٹ سے تار بندی پار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے پاس سے تیز دھار والے ہتھیار، چاقو اور کچھ مذہبی کتابیں بھی برآمد کی گئی تھی۔ Alleged Pakistani Infiltrator Arrested in Sriganganagar
یہ بھی پڑھیں:Pakistani Infiltrator Arrested: پنجاب میں مبینہ پاکستانی درانداز گرفتار