ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے آمیر علاقے میں گزشتہ روز آسمانی بجلی گرنے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کئی لوگ اس کی زد میں آنے سے جھلس گئے ہیں جن کو جے پور کے ایس ایم ایس ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
اس حادثے کی اطلاع ملنے پر جے پور کے کشنپول اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی امین کاغذی ایس ایم ایس ہسپتال پہنچ کر انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا اور جو لوگ زخمی ہوئے ہیں ان سے بات کی۔
امین کاغذی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ 'اب تک اس پورے معاملے میں 20 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔' انہوں نے بتایا کہ 'ہلاک ہونے والوں میں سے دو افراد کا تعلق ریاست چندی گڑھ سے ہے، این ڈی آر ایف کی ٹیم کی جانب سے راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔