اردو

urdu

By

Published : Jun 10, 2020, 1:23 PM IST

ETV Bharat / state

راجستھان کی تمام سرحدیں بند

بھارت میں عالمی وباء کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے راجستھان کی اشوک گہلوت حکومت کی جانب سے بڑا فیصلہ لیا گیا ہے، اس فیصلے کے مطابق ریاست راجستھان کی تمام سرحدوں کو سیل کر دیا گیا ہے، اب ریاست سے آنے اور جانے کے لیے پاس لینا پڑے گا۔

راجستھان کی تمام سرحدیں بند
راجستھان کی تمام سرحدیں بند



راجستھان حکومت نے مہلک وبا کورونا وائرس کے روزبروز بڑھتے معاملات کے پیش نظر ریا ست کی تمام سرحدوں کو سیل کرنے فیصلہ کیا ہے

حکومت کے اس فیصلے کے بعد اب راجستھان میں داخل ہونے اور باہر جانے کے لیے پاس لینا پڑے گا ۔

حکومت کے اس فیصلے کے بعد تمام ریاست کے تمام ٹول ناکوں پر پولیس اہلکاروں تعینات کیاگیا ہے۔

بتا یا جا رہا ہے کہ یہ فیصلہ ریاست راجستھان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے بعد لیا گیا ہے،

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حکومت فیصلہ لینے سے قبل پولیس کے اعلیٰ افسران سے بھی بات نہیں کی

واضح رہے کہ ریاست راجستھان کی دارالحکومت جے پور سے ایک خاتون جو کہ کورونا سے متاثرہ مریضہ تھی وہ کولکاتا پہنچ گئی تھی ۔ا س کے بعد راجستھان اور بنگال میں اس معاملہ کو لے کر کئی قسم کی باتیں سامنے آئی تھیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details