اردو

urdu

ETV Bharat / state

مجھ پر جو بھی الزام لگائے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں: امین قائم

سوشل میڈیا پر راجستھان حکومت میں اقلیتی وزیر صالح محمد کے خلاف لکھنے کی وجہ سے امین قائم خانی پر صالح محمد کے بھائی کی جانب سے راجستھان کے جیسلمیر میں مقدمہ درج کروایا گیا۔ راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر ہیں امین قائم۔

amin qayam
امین قائم

By

Published : Apr 24, 2021, 11:32 AM IST

امین قائم خانی کا ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران کہا کہ جس طرح سے راجستھان میں مدرسہ تعلیم اور اردو تعلیم کے نام پر بدعنوانی ہو رہی ہے۔ اس کو لے کر میں نے سات اپریل کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لکھی تھی، جس کو لے کر اقلیتی وزیر صالح محمد کے بھائی کی جانب سے میرے خلاف جیسلمیر میں 12 اپریل کو صدر تھانے میں معاملہ درج کروا دیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ میرے اوپر جو بھی الزام لگائے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ بغیر وجہ مجھے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی بھی ایسی چیز نہیں لکھی، جس سے صالح محمد کی بدنامی ہو رہی ہو اور میرے اوپر جس طرح سے معاملے درج کیے گئے ہیں اس سے صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ راجستھان کی کانگریس حکومت کے دباؤ میں آکر راجستھان پولیس نے میرے اوپر معاملہ درج کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

راجستھان: کورونا سے قریب تین ہزار چار سو افراد ہلاک

انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو سپریم کورٹ کا بھی دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ وہی انہوں نے مزید کہا کہ ایک مقدمہ کیا میرے اوپر اگر ایک ہزار مقدمہ بھی درج ہو جاتے ہیں تو میں اسی طرح سے آواز بلند کرتا رہوں گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details