اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارش کے پانی کو قابل استعمال بنانے کی مہم - پانی

مرکزی حکومت کی جانب سے جل شکتی مہم کے لیے نوڈل افسر چندر پرکاش گوئل نے متعلقہ افسران کو ہدایات دی ہیں کہ وہ اجمیر میں بارش کے پانی کو قابل استعمال بنانے کے لیے ضلعی سطح پر منصوبہ تیار کریں۔

اجمیر

By

Published : Jul 11, 2019, 3:07 PM IST

گوئل کا کہنا ہے کہ' اس منصوبہ کا مقصد آئندہ برسوں میں ضلع کو پانی کے معاملے میں خود کفیل بنانا ہوگا، فی الحال بارش سے حاصل زیادہ تر پانی ضائع ہوجاتا ہے اس زیر زمین پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کی کوشش کی جائے'۔

ضلع کلکٹر وشوموہن شرما نے اس تعلق سے بتایا کہ مہم کا مقصد دیہاتی اور شہری علاقوں میں زمینی سطح میں اضافہ، تالاب، کنویں، بورویل اور دیگر پانی کے ذرائع سے پانی کی کھپت کرنا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ' اس عمل کے لیے ضلع سطح پر منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس میں اراکین اسمبلی، عوامی نمائندے اور ماہرین کی تجاویز شامل کی جارہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details