اردو

urdu

By

Published : Mar 15, 2021, 10:29 PM IST

ETV Bharat / state

اجمیر: عرس سرواڑ شریف کا آغاز

ریاست راجستھان کی سرواڑ شریف درگاہ میں سالانہ عرس کا آغاز بلند دروازہ پر رسم پرچم کشائی کے ذریعہ ہوا۔

عرس سرواڑ شریف کا آغاز
عرس سرواڑ شریف کا آغاز

ایک سو فٹ اونچے بلند دروازے پر ممبئی کے پیر صوفی عبدالمنان شیخ نے عقیدت مندوں کے ساتھ پرچم کشائی کی رسم ادا کی۔

عرس سرواڑ شریف کا آغاز

اس موقع پر ملک میں امن و امان اور کورونا وبا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

عالمی شہرت یافتہ صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے بڑے صاحبزادے حضرت خواجہ فخر الدین چشتیؒ کا سالانہ عرس 14 مارچ کو پرچم کشائی کی رسم سے شروع ہوا۔

واضح رہے کہ 23 مارچ تک چلنے والے اس عرس مبارک میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں زائرین کی شرکت متوقع ہے۔

درگاہ منتظمین نے بتایا کہ عرس کی تمام تقریبات کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کرتے ہوئے کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details