اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر: درگاہ کو جلد از جلد کھولنے کی کوشش - درگاہ کمیٹی

سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ پر 22 مارچ سے عام زائرین کے داخلے پر ابھی تک پابندی عائد ہے۔

اجمیر: درگاہ کو جلد از جلد کھولنے کی کوشش
اجمیر: درگاہ کو جلد از جلد کھولنے کی کوشش

By

Published : Jul 19, 2020, 7:44 PM IST

درگاہ کے بزرگ خادم حاجی عرفان چشتی کے مطابق عالمی کورونا وبا اللہ کی طرف سے قہر ہے جس سے بچنے کے لیے عوام کو نیکی کا کام کرنا چاہیے اور فضول اخراجات سے محفوظ رہ کر غریبوں کی مدد کرنا چاہیے۔

اسی طرح 22 مارچ سے بند درگاہ شریف کو لے کر درگاہ کمیٹی کے رکن منور خان نے کہا کہ اب درگاہ کو عام زائرین کے لیے کھولنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ ریاستی حکومت کی گائیڈ لائن کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے رابطہ کیا جا رہا ہے ۔

اجمیر: درگاہ کو جلد از جلد کھولنے کی کوشش

مرکزی حکومت کے تحت آنے والی درگاہ کمیٹی مرکزی وزیر مختار عباس نقوی سے رابطہ قائم کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ درگاہ میں زائرین کو کورونا وبا سے محفوظ رہنے اور بہتر انتظام کر کے زائرین کے لیے کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details