اجمیر کے تھانہ رام گنج علاقہ میں واقع ایک مکان میں تالا ٹھیک کرنے ک بہانے شاطر چوروں نے لاکھوں روپے کی چوری کرلی۔ نیو گووند نگر میں نیوی کے ریٹائرڈ افسر وجے پرکاش کے مکان میں 2 چوروں نے واردات کو انجام دیا۔
چوروں نے وجے پرکاش کے مکان میں تالا ٹھیک کرنے کے بہانے گھر کے کمروں میں رکھی الماریی سے 8 لاکھ روپے کے زیورات اور 75 ہزار روپئے نقد کا سرقہ کرلیا۔ واردات کے وقت گھر میں صرف وجے پرکاش کی ماں جو ذہنی مریض بھی ہیں، وہ اکیلی تھیں جس کا شاطر چوروں نے فائدہ اٹھایا۔