ریاست راجستھان کے اجمیر شہر میں ہزاروں خاندان covid 19 گائیڈ لائنس کے سبب پریشان ہیں۔ اجمیر درگاہ سے جڑے کاروباریوں کو امید تھی کی 28 جون کو مذہبی مقامات کھل جانے کے بعد روزی روٹی کا ذریعہ کھل جائے گا۔ لیکن ہندو مسلم دونوں ہی مذہب کے کاروباری مایوس ہے۔
مذہبی مقامات سے وابستہ چیزیں یعنی نذر نیاز , تبرکات اور پھول چادر پیش کیے جانے پر حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق پابندی عائد کردی گئی۔بازار اور درگاہ کے دکاندار مایوس ہے خادموں کی انجمن نے ہزاروں لوگوں کی مالی حالت کو دیکھتے ہوئے ضلع کلکٹر پرکاش راج پروہت سے ملاقات کرکے متاثرین کی جانب خاص توجہ دینے کی گزارش کی ہے اور وزیراعلی اشوک گہلوت کے نام ایک میمورنڈم دیا ہے۔