بالی ووڈ سینما میں 1973 میں فلم بابی سے فلمی سفر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دینے پہنچیں۔ جہاں انہوں نے اپنی ٹیم یونٹ کے ہمراہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر چادر چڑھائی اور زندگی میں خوشیوں کی دعا کی۔
اجمیر شریف: سابق بالی ووڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کی خواجہ غریب نواز درگاہ میں حاضری
خواجہ غریب نواز کی بارگاہ سے عقیدت رکھنے والی ڈمپل کپاڈیہ اکثر اجمیر آتی رہتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس بار طویل عرصے کے بعد وہ چادر چڑھانے خواجہ صاحب کے دربار میں پہنچیں ہیں۔
اجمیر شریف: سابق بالی ووڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کی خواجہ غریب نواز درگاہ میں حاضری درگاہ میں ان کے ساتھ بالی ووڈ دعاگو سید قطب الدین سخی بھی موجود رہے۔ ڈمپل کپاڈیہ نے درگاہ میں کچھ دیر رک کر عبادت بھی کی اور انجمن کے دفتر بھی پہنچی۔ درگاہ کی زیارت کے دوران ان سب نے منت کا دھاگہ باندھا اور زندگی میں کامیابی اور خوشیوں کی دعا بھی کی۔
اجمیر شریف: سابق بالی ووڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کی خواجہ غریب نواز درگاہ میں حاضری ڈمپل کپاڈیہ کو سید حبیب ہاشمی نے زیارت کروائی جب کہ ٹیم کے دیگر ممبران جے کمار اور نند کشور کو بالی ووڈ کے دعاگو سید قطب الدین سخی نے زیارت کروائی اور دستار بندی کے بعد تبرک پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
غور طلب بات یہ ہے کہ 1973 میں پہلی فلم بابی کے بعد سے ڈمپل کپاڈیہ 2001 تک فلموں میں اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرتی رہی ہیں۔
ڈمپل کپاڈیہ نے فلم اداکار راجیش کھنہ سے شادی کی۔ ان کی ایک بیٹی رنکی کھنہ اور دوسری بالی ووڈ فلم اداکارہ ٹوئنکل کھنہ ہیں۔