اردو

urdu

Ajmer Sharif Dargah اجمیر درگاہ میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مبارک کی زیارت کرائی گئی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 12:16 PM IST

Updated : Oct 6, 2023, 3:00 PM IST

ہر سال کی طرح امسال بھی عید میلادالنبی کے موقعے پر درگاہ اجمیر شریف میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مبارک کی زیارت کرائی گئی۔

درگاہ اجمیر شریف میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مبارک کی زیارت کرائی گئی
درگاہ اجمیر شریف میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مبارک کی زیارت کرائی گئی

اجمیر درگاہ میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مبارک کی زیارت کرائی گئی

اجمیر:اجمیر شریف کی درگاہ میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مبارک کی زیارت کا اہتمام کیا گیا۔ شیخ اظہار چشتی کے مطابق یہ موئے مبارک 1400 سال سے محفوظ ہے اور اب تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی مبارک کے ایک بال سے لاکھوں بال مبارک پیدا ہو چکے ہیں جو پوری دنیا کے مومنین کے پاس محفوظ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عقیدت مند حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر بھی حاضری دیتے ہیں اور رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے موئے مبارک کی زیارت بھی کرتے ہیں۔ اس موقعے پر عقیدت مند اپنے آقا کی خدمت میں سلام پیش کرتے ہیں۔ عاشق رسول عقیدت مند اپنی حاضری کے ساتھ موئے مبارک کا دیدار کر کے نیاز فاتحہ بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی من کی مراد اللہ تبارک و تعالی سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں مانگتے ہیں۔ موئے مبارک کی زیارت اجمیر شریف درگاہ میں برسوں سے کرائی جاتی ہے جس میں مقامی عقیدت مندوں کے علاوہ زائرین بھی شرکت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Groups Of Khadims Of Ajmer Sharif Dargah اجمیر شریف کے خادموں کا وفد عراق اور ایران کے دورے پر

قدیمی رسومات کے مطابق اجمیر شریف درگاہ میں اکبری مسجد حجرہ نمبر 138 میں اس موئے مبارک کی زیارت کرائی جاتی ہے لیکن اب اس کے علاوہ بھی درگاہ شریف میں کئی مقامات پر حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تبرکات کی زیارت زائرین سمیت مقامی عقیدت مندوں کو نصیب ہوتی ہے۔

Last Updated : Oct 6, 2023, 3:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details