ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع مشہور درگاہ میں لوگوں نے کسانوں کے احتجاج کی کامیابی اور ان کی مشکلات و مسائل کے حل کے لئے دعائیں کیں۔
سلطان الہند خواجہ غریب نواز درگا ہ کے خادم اور عقیدت مندوں نے کسانوں کے حق اور مرکزی حکومت سے کسانوں کے مطالبات پر غور و خوض کرنے نیز ملک کی امن و سلامتی و خوشحالی اور عالمی وبا کورونا وائرس سے حفاظت کے لئے دعائیں کی گئیں۔