اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا سے بچنے کے لیے بیداری مہم، اجمیر پولیس نے فلیگ مارچ نکالا

کورونا وبا سے محفوظ رہنے کے لیے اجمیر ضلع پولیس نے فلیگ مارچ نکالا۔

کورونا وائرس: اجمیر پولیس نے فلیگ مارچ نکالا
کورونا وائرس: اجمیر پولیس نے فلیگ مارچ نکالا

By

Published : Sep 21, 2020, 1:44 PM IST

ریاست راجستھان میں کورونا وائرس کی بڑھتی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کی جا چکی ہے۔ 'کووڈ 19' وبا سے محفوظ رہنے کے لیے اجمیر ضلع پولیس نے فلیگ مارچ نکالا۔

کورونا وبا کے پیش نظر جاری کی گئی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کو لے کر اجمیر ضلع پولیس نے پٹیل میدان سے لے کر شہر کے مختلف مقامات پر فلیگ مارچ نکالا۔

فلیگ مارچ کو ضلع کلکٹر پرکاش راج پروہت اور پولیس کپتان کنور راشٹردیپ نے ہری جھنڈی دیکھائی۔ اس فلیگ مارچ کا مقصد عوام میں بیداری پیدا کرنا تھا۔

کورونا وائرس: اجمیر پولیس نے فلیگ مارچ نکالا

یہ بھی پڑھیں: ارون شوری کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے حکم کو چیلنج

اجمیر ضلع پولیس ایس پی کنور راشٹردیپ کے مطابق اجمیر ضلع میں کثیر تعداد میں کورونا متاثرین پائے جا رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج پولیس فلیگ مارچ نکال کر عوام میں بیداری لانے کا پیغام دیا گیا ہے۔ تاکہ ہر ایک شہری صحت مند رہے اور محفوظ رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details