اجمیر:راجستھان کے شہر اجمیر پولس کی طرف سے سارقین کو پکڑنے کے لیے چلائی جا رہی خصوصی مہم کے تحت کشن گڑھ مدن گنج پولیس اسٹیشن نے واردات سے پہلے ہی چوروں کے خلاف چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرائم کو روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ Ajmer Police Arrested four Thieves
موصولہ اطلاع کے مطابق بدمعاشوں کو پکڑنے کے لیے مدن گنج پولیس اسٹیشن نے شیواجی نگر علاقے میں گشت کے دوران کچھ لوگوں کو گھروں میں جھانکتے ہوئے دیکھا۔ جو مشکوک لگ رہے تھے۔ پولیس نے جب ان کی نگرانی کی اور پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ وہ ایک بند ویران مکان کی تلاش میں تھے۔ تاکہ وہ ڈکیتی کے جرم کو انجام دے سکیں۔ لیکن پولیس کی چوکسی کی وجہ سے وہ بڑی واردات کو انجام نہ دے سکا۔ Thieves Arrested in Ajmer