اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر میں ملک کی سلامتی کے لیے دعا

ایک جانب ملک بھر میں این آر سی اور سی اے اے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ وہیں اب اجمیر شریف درگاہ میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے لیے 'عقل سلیم' کی دعا مانگی جا رہی ہے۔

اجمیر میں ملک کی سالمیت و سلامتی کے لیے دعا مانگی گئی
اجمیر میں ملک کی سالمیت و سلامتی کے لیے دعا مانگی گئی

By

Published : Dec 22, 2019, 11:20 PM IST

حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ اجمیر شریف میں دنیا بھر سے بلا تفریق مذہب و ملت لوگ اپنی مرادیں لے کر آتے ہیں۔

این آر سی اور سی اے اے کا فیصلہ لیے جانے کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ یہاں تک کہ ملک کی کئی ریاستوں میں حالات بے قابو ہو چکے ہیں۔

ایسے میں اجمیر شریف درگاہ میں راشٹریہ راجیو گاندھی بریگیڈ کانگریس کے سیکرٹری سید عمران چشتی کی قیادت میں درگاہ شریف کی شاہجہانی مسجد میں دعا کا اہتمام کیا گیا۔

اجمیر میں ملک کی سالمیت و سلامتی کے لیے دعا مانگی گئی

جہاں خادمین درگاہ اور زائرین نے مل کر ملک کے حالات کی بہتری کے لیے خصوصی طور پر دعا مانگی اور وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو عقل سلیم کے ساتھ ملک کی عوام کے حق میں این آر سی اور سی اے اے کے حوالے سے درست اور سہی فیصلہ ہونے کے لیے دعا مانگی گئی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details