ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے پیر و مرشد حضرت خواجہ عثمان ہارونی رحمتہ اللہ کا عرس کا آج سے آغاز ہواہے ۔ تاہم ریاست سمیت ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پیدا شدہ حالات کے سبب اس مرتبہ عرس میں چند عقیدت مندوں کو ہی شرکت اجازت دی گئی ہے ۔
اجمیر: کورونا کے سبب عرس میں چند افراد کو ہی شرکت کی اجازت - اجمیر ای ٹی وی بھارت خبر
عالمی شہرت یافتہ کے حامل حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے پیرو مرشد خواجہ عثمان ہارونی رحمتہ اللہ علیہ کا عرس مبارک شروع ہوگیا ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب رواں برس ہونے والے اس عرس میں انتظامیہ کی جانب سے چند افراد کو ہی شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کے پیش نظر ابھی تمام تر مذہبی مقامات بند ہیں۔ ایسے میں ضلع انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے 11 لوگوں کو ہی اس عرس میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے ۔
حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے پیر و مرشد حضرت خواجہ عثمان ہارونی کے عرس مبارک کی تقریب میں شاہی محفل اور قل کی رسم ادائیگی کیلئے پولیس نے چند افراد کو ہی اجازت دی گئی ہے ۔ رات میں شاہی محفل اور دوسرے دن فاتحہ ادا کی جائے گی۔ جب کی جنتی دروازہ صبح فجر کی نماز کے بعد کھول دیا جائے گا اور دوپہر ظہر کی نماز کے وقت بندکر دیا جائے گا ۔
خواجہ عثمان ہارونی کا عرس اجمیر شریف درگاہ میں منایا جاتا ہے ۔جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں زائرین اجمیر پہنچتے ہیں۔ اور اس عرس میں شرکت کرتے ہیں۔ لیکن رواں برس کورونا وبا کے تحت درگاہ میں خاص و عام زائرین کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔ یہی وجہ ہے کی درگاہ کمیٹی, موروثی عملہ اور چند اہم شخصیات ہی اس عرس میں شرکت کر پائیں گے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے چند افراد کو ہی شرکت کی اجازت دی گئی ہے ۔