راجستھان کے اجمیر شہر میں مقامی تنظیمیں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے خدمت خلق انجام دے رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک تنظیم دکھیوں کا سہارا ویلفیئر سوسائٹی نے اپنی جانب سے101 ضرورت مندوں کو سوکھا راشن تقسیم کیا۔
راجستھان میں کورونا وبا کی وجہ سے غریب طبقے کے لوگوں کی مالی حالت بہت خراب ہوچکی ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہے اور یہی وجوہات ہے کہ اجمیر شہر کے غریب غربا کے پاس دو وقت کی روٹی حاصل کرنے تک کے پیسے نہیں ہے۔
حالات یہ ہے کہ کاروبار بند ہونے کی وجہ سے مزدور لاچار اور بے بس نظر آرہے ہیں۔ایسے میں اجمیر کی تنظیم دکھیوں کا سہارا ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ایک سو ایک ضرورت مندوں کو راشن کٹ تقسیم کئے گئے۔