گزشتہ کل اجمیر کی رویت ہلال کمیٹی میں چاند نظر آنے کی تصدیق کی اور 6 جمادی الاخر کو چھٹی شریف اور 25 تاریخ کو عرس کے جھنڈے کی رسم کا اعلان کیا۔
اجمیر : جھنڈے کی رسم 25 جمادی الآخر کو - اجمیر ای ٹی وی بھارت خبر
اسلامی مہینہ کے لحاظ سے چھٹا مہینہ جمادی الاخر کا چاند نطر آگیا اور اس کے ساتھ ہی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ کی حامل درگاہ خواجہ غریب نواز کے 809 واں عرس کے جھنڈے کی رسم 25 جمادی الاخر کو انجام دی جائے گی۔
خواجہ غریب نواز کا 809 واں عرس
واضح رہے کہ جمادی الاخر کی پچیس تاریخ کو اجمیر شریف کے بلند دروازہ پر قدیم روایت کے مطابق جھنڈا لہرایا جاتا ہے اور اس کے بعد ماہ رجب کی پہلی تاریخ سے نو تاریخ تک عرس منائے جانے کا اعلان کیا جاتا ہے۔
رواں برس خواجہ غریب نواز کا 809 واں عرس مبارک ہو گا جس میں ملک بھر سے لاکھوں عقیدت مندوں کے اجمیر پہنچنے کا امکان ہے
Last Updated : Jan 17, 2021, 4:32 PM IST