اردو

urdu

ETV Bharat / state

احمد پٹیل کو اجمیر کے خادم سید سرور چشتی کا خراج عقیدت - اجمیر شریف درگاہ کے گدی نشین

راجیہ سبھا کے رکن احمد پٹیل کے انتقال پر تمام جماعتوں کے رہنماؤں سمیت مسلم دانشوروں اور صوفیاؤں کی جانب سے بھی رنج وغم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

احمد پٹیل کے انتقال پر اجمیر کے گدی نشیں کا اظہارغم
احمد پٹیل کے انتقال پر اجمیر کے گدی نشیں کا اظہارغم

By

Published : Nov 26, 2020, 2:02 PM IST

اجمیر شریف درگاہ کے گدی نشین خادم سید سرور چشتی نے بھی احمد پٹیل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک سے ایک بہترین سیاستدان کے رخصت ہونے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سرور چشتی نے احمد پٹیل اور اپنے درمیان کے رشتوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مرحوم پٹیل صاحب ہمیشہ اقلیتوں کی عزت و وقار اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے یاد کیے جاتے رہیں گے'۔

احمد پٹیل کے انتقال پر اجمیر کے گدی نشیں کا اظہار غم

سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز کی درگاہ کے گدی نشین سید سرور چشتی نے مرحوم احمد پٹیل اور ان کے درمیان خصوصی بات چیت سے متعلق شیئر کرتے ہوئے کانگریس پارٹی اور آر ایس ایس کارکنان کہ رشتوں کا خلاصہ بھی کیا، انہوں نے بتایا کہ احمد بھائی پٹیل اکثر ان سے کہا کرتے تھے کہ کانگریس میں ایسے کئی لوگ ہیں جو آر ایس ایس کے آکے لوگ ہیں، سید سرور نے احمد پٹیل کی مغفرت کے لیے دعائیں کی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details