ریاست راجستھان کے شہر اجمیر کے کچہری روڈ پر واقع پٹرول پمپ پر شرپسندوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ اس فائرنگ میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
فائرنگ کے بعد پٹرول پمپ پر افراتفری مچ گئی۔ پولیس اہلکار موقع واردات پر پہنچ کر گولیاں بر آمد کیں۔ زخمی نوجوانوں کو جے ایل این ہسپتال لے جایا گیا۔پولیس معاملہ کی تحقیقات کے لئے سی سی ٹی وی میں قید ہوی ویڈیوز کا سہارا لے رہی ہے۔ اجمیر میں جہاں چند ایام قبل شرپسندوں نے ایک گھر پر فائرنگ کی تھی آج پھر شرپسندوں کی جانب سے شہرکے کچہری روڈ پر واقع پٹرول پمپ پر فائرنگ کی۔ اچانک ہوئی فائرنگ سے پٹرول پمپ پرخوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا۔ پولیس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔