اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر: درگاہ شریف سے مسنلک افراد معاشی تنگی کا شکار - لاک ڈاؤن میں معاشی تنگی

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ایسے میں درگاہ شریف سے جڑے لوگوں کو روزی روٹی کے لیے بے حد جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔

اجمیر:درگاہ شریف سے جڑے لوگوں کو معاشی تنگی کا سامنا
اجمیر:درگاہ شریف سے جڑے لوگوں کو معاشی تنگی کا سامنا

By

Published : Jun 10, 2020, 5:23 PM IST

اجمیر میں متعدد خاندان ایسے ہیں جو اس وبائی مرض کے دوران بہت مشکل سے زندگی بسر کر رہے ہیں، درگاہ شریف میں آنے والے کئ زائرین کی وجہ سے ان خاندانوں کا گھر چلتا تھا۔

اجمیر:درگاہ شریف سے جڑے لوگوں کو معاشی تنگی کا سامنا



انہیں خاندانوں میں سے بہشت برادر یعنی بہشتی سماج کے سینکڑوں لوگ شامل ہین، جو حضرت خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں ایک قدیمی روایت کے مطابق وضو کا پانی زائرین کو مہیا کراتے ہیں، یہ سقے اپنے کندھوں پر پانی کی مشک اٹھا کر وضو خانہ، بیوی صاحبہ اور دیگر مقامات پر پانی بھرنے کا کام کرتے ہیں۔


ان کی آواز سن کر زائرین انہیں تحفے میں رقم بھی دیتے ہیں، جس سے ان کے خاندان کا راشن کا خرچ نکلتا ہے۔ لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے انہیں تین مہینے سے معاشی تنگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے بہشتی سماج کے خاندانوں پر مصیبتوں کے بادل چھا گئے ہیں۔

بہشتی برادری کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے سبب ہماری معاشی صورتحال بہت خراب ہے۔اس لیے ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ ہماری طرف توجہ دی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details