عابدین علی خان نے تمام مسلمانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ طبی میڈیکل ٹیم کا احترام کریں اور کورونا جیسی وبا سے لڑنے میں حکومت کا ساتھ دیں۔
شب برات کے موقع پر کوئی قبرستان یا درگاہوں پر نہ جائیں اور سب اپنے اپنے گھروں پر ہی رہے کر نیاز اور فاتحہ پڑھ کر پوری رات عبادت میں ہی گزاریں۔
دیوانِ اجمیر شریف درگاہ کی مسلمانوں سے درد مندانہ اپیل غور طلب ہے کہ سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کے دربار میں ہمیشہ ملک کی سلامتی اور ترقی کی دعا کی جاتی رہی ہے۔
اسی کے ساتھ ملک کے وزیراعظم کی جانب سے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد اجمیر درگاہ شریف کو ہر خاص وطعام زائرین کے لیے بند رکھا گیا ہے۔