اردو

urdu

By

Published : Jul 21, 2021, 1:11 PM IST

ETV Bharat / state

اجمیر : غربا کے در میان راشن کٹس تقسیم

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر شریف میں عید الاضحی کے موقع پر جنت ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے 101 ضرورتمندوں کے درمیان عید کے تحفہ کے طور پر راشن کٹس تقسیم کیا گیا۔

غربا کے در میان راشن کٹس تقسیم
غربا کے در میان راشن کٹس تقسیم

اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ کی حامل درگاہ خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے درگاہ کے قرب و جوار میں آباد تقریباً سو کنبوں کے درمیان عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر اشیاء خورد نی تقسیم کر کے ان غریب کنبوں کی مدد کی گئی۔

غربا کے در میان راشن کٹس تقسیم

جنت ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے کانگریس محکمہ اقلیتی کارکنان نے یہ راشن کٹس تقسیم کئے۔

اس کے علاوہ گزشتہ برس اور رواں برس کورونا وبا کے درمیان تقریباً دس ہزار کنبوں کے درمیان راشن کٹ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:درگاہ اجمیر شریف کا جنتی دروازہ عقیدت مندوں کے لئے کھولا گیا


اجمیر میں لاک ڈاؤن کے درمیان دیہی علاقوں سے لے کر شہری علاقوں میں ضرورت مندوں کی خدمت کیلئے جنت ویلفیئر ٹرسٹ نے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب عید کے موقع پر غریبوں کے ساتھ عید الاضحی کی خوشیاں منا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details