اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیر :جنتی دروازے پر عقیدت کا دھاگا - این آر سی اور سی اے اے جیسے قوانین

راجستھان کے ضلع اجمیر میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 808 ویں عرس کا آغاز آئندہ 24 فروری سے ہونے والا ہے۔ عرس کا آغاز عموما چاند کی 25ویں تاریخ کو کیا جاتا ہے۔

دیکھیے اجمیر سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی رپورٹ
دیکھیے اجمیر سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی رپورٹ

By

Published : Feb 22, 2020, 5:28 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:59 AM IST

اجمیر شریف درگاہ میں واقع جنتی دروازہ پر ہر برس لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند اپنی من کی مراد لے کر آتے ہیں اور اس دروازے پر منت کے دھاگے باندھ کر اور اپنی دلی خواہشات کو خط و خطوط سے پیش کر اپنی مراد مانگتے ہیں۔

دیکھیے اجمیر سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی رپورٹ

یہاں کئی عقیدت مند ایسے ہیں جو گزشتی کئی برسوں سے اپنی من کی مراد یہاں لے کر آرہے ہیں اور ہر بار کی طرح ان کی جائز مراد یہاں پوری ہوتی آرہی ہے۔

ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر عقیدت مند یہاں این آر سی اور سی اے اے جیسے قوانین کی منسوخی کے لیے بھی دعا مانگ رہے ہیں اور ساتھ عقیدت مند ملک کی سلامتی اور قومی یکجہتی میں استحکام کی دعا کی جاتی ہے۔

حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس اور اس سے وابستہ رسومات ای ٹی وی بھارت کی پوری ٹیم 24 فروری سے براہ راست آپ تک پہنچانے کی سعادت حاصل کرے گی۔

دیکھیے اجمیر سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی رپورٹ

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:59 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details